271

ضمنی الیکشن،مسلم لیگ(ن) کے امیدوارکی دستبرداری،مسلم لیگ(ن) شرمندگی میں مبتلا، تحریک لبیک کا جادو سر چڑھ کربولنے لگا

لاوہ(نمائندہ بے نقاب) این اے پینسٹھ ضمنی الیکشن،مسلم لیگ(ن) کے امیدوارکی دستبرداری،شیر بیٹھ گیا،مسلم لیگ(ن) شرمندگی میں مبتلا، مسلم لیگ(ق) جیت کے نشے میں سرشار، پی ٹی آئی خاموش جبکہ تحریک لبیک کا جادو سر چڑھ کربولنے لگا،خاموش ووٹر فیصلہ کن کردار ادا کرنے کو تیار،بڑا ”

اپ سیٹ” ہونے کا امکان،تفصیلات کے مطابق این اے پینسٹھ تحصیل تلہ گنگ اور لاوہ کو ملا کر حلقہ بنتا ہے یہ سیٹ پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے خالی کی تھی اور یہ سیٹ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ق) کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ تھا لیکن خالی ہونے کے بعد اب دوبارہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت کے صاحبزادے چوہدری سالک اسی سیٹ سے مسلم لیگ(ق) اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار ہیں مسلم لیگ(ق) کا اصل مقابلہ مسلم لیگ(ن) کے سردار فیض ٹمن سے تھا لیکن اچانک سردار فیض ٹمن مسلم لیگ(ن) کو چھوڑ کر مسلم لیگ(ق) کے حق میں دستبردار ہوگئے یوں دیکھنے کو مقابلہ ون وے ہوگیا ۔شیر کے بیٹھ جانے کے بعد مسلم لیگ(ن) کی مقامی قیادت اور ووٹر نہ صرف سکتے میں آگئے ہیں بلکہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں کیونکہ ملک کی ایک بڑی سایسی جماعت ضمنی الیکشن سے مکمل آؤٹ ہے میدان صاف دیکھ کر مسلم لیگ(ق) نے بھی چپ سادھ لی ہے جبکہ مذکورہ حلقہ میں پی ٹی آئی بھی انتشار کا شکار ہے یوں شیر کے بھاگنے کے بعد مسلم لیگ(ق) جیت کے نشے میں مست ہے جبکہ پی ٹی آئی انتشار کی وجہ سے خاموش ہے اور اس ساری صورتحال میں تحریک لبیک کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ہے جبکہ مسلم لیگ(ن) کے ورکر ز گھر بیٹھنے کی بجائے تحریک لبیک کے امیدوار میجر یعقوب سیفی کو سپورٹ کر رہے ہیں یوں خاموش ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کرنے کو تیار ہے بحرحال چودہ اکتوبر میں ایک ہفتہ باقی ہے حتمی فیصلہ چودہ اکتوبر کی شام ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں