351

حکومت پاکستان کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورزکیلئے خریداری کا عمل بند ہونے کے بعد تلہ گنگ سمیت علاقہ بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیاء تقریبا ختم

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) حکومت پاکستان کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورزکیلئے خریداری کا عمل بند ہونے کے بعد تلہ گنگ سمیت علاقہ بھر کے

یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیاء تقریبا ختم ہو گئیں ۔جس کے باعث کئی سالوں سے عوام کو ملنے والا ریلیف ختم ہو گیا ۔اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں 14ہزار ملازمین کی نوکریاں بھی خطرے میں پڑگئی ہیں ۔عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والی حکومت اور ماضی میں بطور اپوزیشن جماعت کے تحریک انصاف نے مہنگائی اور غریب مزدوروں کے حقوق پر اچھل کود محض عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے تھی ۔حکومت فوری طور پر یوٹیلیٹی اسٹورز بحال کرے اور ملازمین کو اُن کی نوکریوں کی حفاظت کی یقین دہانی کرائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں