384

این اے 65کے ضمنی الیکشن کیلئے الٹی گنتی شروع، دستبردار ہو جانے کی وجہ سے یہ الیکشن مکمل طور پریکطرفہ

چکوال( نمائندہ بے نقاب)این اے 65کے ضمنی الیکشن کیلئے الٹی گنتی شروع ہوگئی،14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں کوئی بڑا جوش و خروش ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار فیض ٹمن کی طرف سے مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری سالک حسین

کے حق میں دستبردار ہو جانے کی وجہ سے یہ الیکشن مکمل طور پریکطرفہ ہوگیا ہے۔ سیاسی حلقوں کا اندازہ تھا کہ چوہدری سالک حسین کو مشکل وقت دینے کیلئے متحدہ اپوزیشن کی جماعتیں بھی سرگرم ہونگی اور سردار فیض ٹمن کی حمایت کرینگی اور اس ضمن میں مثبت پیش رفت جاری تھی کہ سردار فیض ٹمن نے ڈیل کرتے ہوئے چوہدری برادران کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا اور اپنے کاغذات نامزدگی بھی واپس لے لیے۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف اس بات پر حیران ہیں کہ سردار فیض ٹمن کے کاغذات نامزدگی واپس کراتے وقت متبادل امیدوار کیوں نہیں رکھا گیا اور متبادل امیدوار کے کاغذات نامزدگی کیوں نہیں داخل کرائے گئے14اکتوبر کا یہ ضمنی الیکشن تحصیل تلہ گنگ کی انتخابی سیاست کا ایک سیاہ باب ہے اورماضی میں اب تک جو 9انتخابات جس میں دو ضمنی الیکشن علاوہ ہیں اس میں تمام تر مشکل حالات کے باوجود کبھی اس طرح یکطرفہ صورتحال پیدا نہیں ہوئی جو اس بار کے ضمنی الیکشن میں ہوئی ہے۔1998میں ایاز امیر کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن ہوا تھا تو ملک سلیم اقبال صاحبزادے مرحوم طارق اقبال نے اس نشست پر الیکشن لڑا تھا جبکہ ان کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے ملک فدا حسین نے کیا،تحریک لبیک یارسول اللہ کے میجر یعقوب سیفی نے بھی اپنی انتخابی مہم تیز کردی ہے اور وہ یقینی طو رپر 25جولائی کے مقابلے میں کافی ووٹ حاصل کریں گے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں