356

ضمنی الیکشن کا وقت قریب آتے ہی گہماگہمی شروع،لیگ ن کے ووٹر پا ر ٹی کے فیصلے کے انتظار میں ہیں کہ کس کے حق میں فیصلہ ہوگا

لاوہ (نمائندہ بے نقاب)ضمنی الیکشن کا وقت قریب آتے ہی گہماگہمی بھی شروع ہوگئی ۔حلقہ این اے 65 میں چوہدری پرویزالہی دوبار الیکشن ہارے تھے اس بارانہیں عوام نے کامیاب کرایاتو سپیکر پنجاب ا سمبلی منتخب ہونے پر یہ سیٹ چھوڑنا پڑی اس وقت صرف تین امیدوار

مدمقابل رہ گئے ۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین ،جسٹس پارٹی کے ڈاکٹر محمد عامر اور میجر(ر)محمد یعقوب پاکستان تحریک لبیک کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن 30 سالوں میں پہلی باراس حلقے میں مقابلے سے باہر ہے۔سردار فیض ٹمن دوباراس حلقے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے شپ کے مزے لوٹے حالیہ جنرل الیکشن میں 8 سال کی پراسرار خاموشی کے بعد دوبارہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے ۔ضمنی الیکشن میں ق لیگ کی نوٹوں کی چمک کے سامنے ہمت ہار کر ایک لاکھ سے زائد عوام کے جذبات سے کھیل گئے۔ ایم پی اے کے ڈیرے پر جاکر ان سے ڈیل کر کے ٹمن کی مفاد پرست سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا سرداران ٹمن کے دعوؤں کو کہ ٹمن سے ایم این اے شپ با ہر نہیں جانے دیں گے پر پانی پھیر دیااس سے پہلے 8 سال ن لیگ کے ٹکٹ پر اقتدار کے مزے لینے والے بزرگ سیاستدان سردار ممتاز ٹمن ٹکٹ نہ ملنے پر ق لیگ کے ہاتھوں اپنی سیاست کا جنازہ نکال چکے ہیں ۔اپنے خلاف ہی جلسوں میں سن کر تالیان بجواتے نظرآئے کروڑوں روپے کمائے ہوں گے حکومتی مراعتوں سے مگر حلقہ کے لیے حکومت قصور وار ہے ۔ایک اور سردار ٹمن منصور حیات نے بھی ہر جماعت میں اپنی خدمات پیش کیں۔ مگر انہیں بھی مسلم لیگ ن چھوڑ نے کے کوئی مستقل سہارا نہ مل سکا مگر اس سے اہل حلقہ ان سرداران کی مفاد پرستی سے عوام کے سامنے کھل گئی ۔مسلم لیگ ن کے ووٹر پا ر ٹی کے فیصلے کے انتظار میں ہیں کہ کس کے حق میں فیصلہ ہوگا۔ وہ کسی صورت بھی ق لیگ کے امیدوار کو ووٹ دینے پر آمادہ نظر نہیں آتا۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے ووٹر ایک بار پھر سے پارٹی امید و ا ر نہ ہونے سے مایوس نظر آتاہے۔ ایک سروے میں ووٹروں نے پولنگ اسٹیشن کارخ نہ کرنے کابھی ارادہ ظاہر کیا ہے۔ حکومت کے حالیہ اقدامات سے بھی عوام نالاں ہیں۔ چند دنوں میں ہی مہنگائی نے غریب آدمی کو ہلا کر رکھ دیا آئندہ جانے کیا ہو گا عوام کے ساتھ کہیں حکومتی رٹ نظر نہیں آتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں