345

نئے بلدیاتی انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیاں کروانے کا فیصلہ،نئی حلقہ بندیاں مکمل ہونے تک موجودہ بلدیاتی ادارے کام کرتے رہیں گے

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)نئے بلدیاتی انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیاں کروانے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور جب تک نئی حلقہ بندیاں مکمل نہیں ہوں گی اس وقت تک موجودہ بلدیاتی ادارے کام کرتے رہیں گے۔الیکشن کمیشن نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے

نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں ،ایسی صورت میں جب کہ نیا لوکل گورنمنٹ آرڈیننس منظر عام پر لایا جا رہا ہے کے لیے ضروری ہے کہ نئی حلقہ بندیاں کروائی جائیں اور جب تک نئی حلقہ بندیاں مکمل نہیں ہوتیں اس وقت تک بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔ جس پر حکومت نے آمادگی کا اظہار کیاہے۔ حلقہ بندیوں کے ساتھ ساتھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2019ء کی تیاری کا سلسلہ بھی نئے سال کے آغاز پر شروع ہونے والا ہے اوراس کے بعد بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کااعلان کیا جائیگا۔ جس کے ساتھ ہی موجودہ بلدیاتی ادارے توڑ کر ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دئیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں