268

ڈرائیور اور مالکان گاڑیوں کی فٹنس پر خصوصی توجہ دیں ،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔قاسم علی

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان کے انچارج SIقاسم علی ، ASIمحبوب الرحمن ،ASIفیصل ربانی،ASI صفی الدین نے گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کو ماحول سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور اور مالکان گاڑیوں کی

فٹنس پر خصوصی توجہ دیں،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو کسی صورت روڈ پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، اس سلسلہ میں بلا تفریق کاروائی کاآغاز کر دیا گیا ہے،اور کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ،مزید کہنا تھا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی اور متعدد بیماریوں کا باعث بنتی ہیں ،بلکہ ان سے پیدا ہونے والا سموگ انسانی جانوں کے لئے انتہائی خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ حادثات کا سبب کی بنتا ہے،ڈرائیور حضرات و مالکاں فضائی آلودگی و سموگ کا باعث بننے والے عوامل کا تدارک کر کے ماحول دوست ہونے کا ثبوت دیں ،تاکہ انسانی صحت پر مثبت اثر پڑے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں