276

این اے پینسٹھ کے ضمنی الیکشن کا بھرپور بائیکاٹ کریں گے،سابق امیدوار برائے چیئرمین ایم سی لاوہ


لاوہ(نمائندہ بے نقاب) این اے پینسٹھ کے ضمنی الیکشن کا بھرپور بائیکاٹ کریں گے، ممبر میونسپل کمیٹی لاوہ ملک عادل خان ایڈوکیٹ۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی لاوہ کے ممبر اور سابق امیدوار برائے چیئرمین ایم سی لاوہ ملک عادل خان ایڈوکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مقامی قائدین ملک شہریار اعوان اور ملک طارق اسلم ڈھلی کے حکم کے مطابق ضمنی الیکشن این اے پینسٹھ کا بھرپور بائیکاٹ کریں گے۔ مسلم لیگ(ن) کے مرکزی قائدین کو انتقامی سیاست کا بے جا نشانہ بنایا جارہا ہے جوکہ قابل مذمت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں