273

ملک برادری اپنے دوستوں اور کے ہمراہ چودھری سالک کی حمایت کا اعلان

ٹہی (نمائندہ بے نقاب)ملک برادری اپنے دوستوں اور کے ہمراہ چودھری سالک کی حمایت کا اعلان،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ٹہی میں حاجی ملک بشیر مانی ،ملک نتویر (شاد فرنیچر )نے اپنے دوستوں اور گروپ کے ہمراہ حلقہ این اے 65سے چودھری چودھری سالک

کی حمایت کا اعلان کر دیا،اس موقع پر ملک خالد ،حاجی امین،شمس الدین سمیت دوستوں اور برادری کی سرکردہ شخصیات نے بھر پور شرکت کی،خطاب کے

دوران چودھری سالک کا کہنا تھا کہ یہ میری اور آپ لوگوں کی پہلی اور آخری ملاقات نہیں ہے بلکہ کامیاب ہوکر نہ صرف قومی اسمبلی میں حلقہ این اے پینسٹھ کیلئے آواز بلند کروں گا بلکہ یہاں آپ لوگوں سے مسلسل رابطہ اور ملاقاتیں بھی رہیں گی یہ حلقہ میرا پہلا گھر ہے اور میں کامیابی کے بعد آپ لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا،ایک گلی اور نالی کی خاطر ہم ووٹ ایسے لوگوں کی جھولی میں ڈال دیتے ہیں،اب ایسا نہیں ہوگا،ہم انشاء اللہ آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل کریں گے اور اب ہمیں تھانہ کچہریوں کی سیاست سے نکلنا ہو گا، تلہ گنگ کو ترقی سے محروم رکھنے والوں کا آپ کو احتساب کرنا چاہیئے، 14اکتوبر آپ کا ووٹ ایسے لوگوں کے لئے احتساب کا دن ہوگا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں