354

ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا اور شہر میں موجود پختہ تجاوزات ختم

چکوال(نمائندہ بے نقاب)ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا اور شہر میں موجود پختہ تجاوزات ختم کر دی گئیں۔

تلہ گنگ روڈ پر دکانداروں نے آپریشن ٹیم کے پہنچنے سے پہلے پہلے اپنی دکانوں کے باہر موجود تجاوزات اپنی مدد آپ کے تحت ختم کر دیں، چوآسیدن شاہ میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیاگیا ،سرائیں چوک کے قریب دربار جناں والی سرکار بھی آپریشن کی لپیٹ میں آگیا، اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ عدنان خان کی زیر نگرانی ٹیم نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا، سڑک کے دونوں اطراف سرکاری اراضی پر تمام تجاوزات مسمار کی گئیں۔ سرائیں چوک میں تمام ٹھیے ،شیڈز اور دیگر تجاوزات ختم کی گئیں۔ شیل پٹرول پمپ انتظامیہ کی طرف سے قبضہ کی گئی اراضی پر تعمیر کو بھی مسمار کیاگیا۔ چوآسیدن شاہ پولیس کی بھاری نفری اس موقع پر ٹیم کے ہمراہ رہی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں