366

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن اور صفائی مہم کا جائزہ لیا،کنال سرکاری اراضی واگزار

چکوال( نمائندہ بے نقاب)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن اور صفائی مہم کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر مختار اعوان،محکمہ جنگلات کے ایس ڈی او رضوان بشیر،ڈی ایس پی صدر رحمن قادر اور

بلدیہ چکوال کا عملہ ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ون فائیو چوک ،محلہ رحمانیہ ،پنڈی روڈ پر تعمیر ہونے والے کمرشل پلازوں اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ٹی پی او بلدیہ کو حکم دیا کہ وہ کمرشل پلازوں کے نقشہ جات کا ریکارڈ انہیں پیش کریں اور صفائی مہم کو مزید تیز کرے، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ بلدیہ چکوال کے پاس عملہ صفائی انتہائی کم ہے مگر پھر بھی صفائی ستھرائی کے کام پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔جبکہ 7800کنال سرکاری اراضی پرناجائز تجاوزات کیے گئے ہیں۔جن میں سے 400کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی ہے۔اور دیگر تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کی طرف سے موقع فراہم کیا جا رہا ہے کہ لوگ رضاکارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کر دیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ حکومت کی ہدایت پر کچی آبادیوں پر آپریشن نہیں کیا جا رہا۔جبکہ ڈی پی او عادل میمن نے ڈی ایس پی صدر کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ دربار پیر بُخاری پر بڑے آپریشن کر کے منشیات فروشوں کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں