178

سول ڈیفنس کی کارروائی ، حفاظتی انتظامات مکمل نہ کرنے والی دو عمارتیں سیل ، 6پٹرول پمپوں، اور بیکریوں کو فائر سیفٹی قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے پرچالان

چکوال(نمائندہ بے نقاب)سول ڈیفنس کی کارروائی ، حفاظتی انتظامات مکمل نہ کرنے والی دو عمارتیں سیل ، 6پٹرول پمپوں، اور بیکریوں کو فائر سیفٹی قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے پرچالان مرتب کرکے عدالت بھجوا دےئے گئے ۔ طالب حسین سول ڈیفنس آفیسر

چکوال اورپرائزکنٹرول مجسٹریٹ عرفان یوسف کی سربراہی میں ٹیموں نے چکوال شہر میں مختلف پٹرول پمپوں ، بیکریوں کی قیمتیں ، اوزان و پیمائش اورفائر سیفٹی کے انتظامات چیک کیے۔ اس موقع پر سیفٹی انتظامات مکمل نہ کرنے پر اور نقشہ جات منظور نہ کروانے پر لعل خان پلاز ہ (ڈی واٹسن پلازہ) تلہ گنگ روڈ چکوال کی بالائی منزل اور ولایت پلازہ پنڈی بائی روڈ چکوال کو موقع پر سیل کردیا گیا جبکہ فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد نہ کروانے پر بیکرزبیکری تلہ گنگ روڈ چکوال، گلوبل سی این جی تلہ گنگ روڈ چکوال، بچت مال شاپنگ سنٹر تلہ گنگ روڈ چکوال، المنہاس فلنگ اسٹیشن جہلم روڈ چکوال ، بھٹی برادرز فلنگ اسٹیشن بالمقابل اسلامی بینک جہلم روڈ چکوال کے چالان مرتب کرکے برائے مزید کارروائی سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ چکوال کو بھجوا دےئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر ہائی رائز بلڈنگز کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہائی رائز بلڈنگز میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اور محکمہ سول ڈیفنس سے ہائی رائز بلڈنگ کا نقشہ منظور کروائیں ۔ اور سول ڈیفنس ایکٹ 1951ء رول 9-18 کے مطابق آگ بجھانے کے آلات کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں آگ پر بروقت قابو پایا جاسکے اور جانی و مالی نقصان کم سے کم ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں