351

کروڑوں روپے کی لاگت سے پاکستان کے قومی ہیرو ایئرمارشل نور خان محروم کے نام پر تعمیر ہونے والے ایئرمارشل نور خان منی پارک کی تاحال صفائی نہ ہو سکی،پارک میں ہر وقت گندگی اور بدبو کا ہی راج

تلہ گنگ (اکرم نور چکڑالوی) کروڑوں روپے کی لاگت سے پاکستان کے قومی ہیرو ایئرمارشل نور خان محروم کے نام پر تعمیر ہونے والے ایئرمارشل نور خان منی پارک کی تاحال صفائی تک نہ کی جا سکی ،مقامی انتظامیہ بجائے میں نہیں وہ ، وہ نہیں میں کی لڑائی کے

اس پارک پر توجہ دے ، تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے پاکستان کے قومی ہیرو ایئرمارشل نور خان محروم کے نام پر تعمیر ہونے والے ایئرمارشل نور خان منی پارک کی تاحال صفائی تک نہ کی جا سکی ہے جو کہ مقامی انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے پارک میں اس وقت گندی کے ڈھیر لگے ہیں تو وہاں پر کچھ لوگ پارک کو بیت الخلاء کے طور پر استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پارک میں ہر وقت گندگی اور بدبو کا ہی راج رہتا ہے اور وہاں پر آنے والے لوگوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اب جبکہ الیکشن کا دور گزر چکا ہے تو اب بھی مقامی انتظامیہ ایم این اے ۔ ایم پی اے۔ ایم سی کے افسران اور دیگر بجائے میں نہیں وہ اور وہ نہیں میں کی لڑائی لڑنے میں مصروفرہنے اور اس منی پارک پر توجہ نہ دینے کے اس حوالے سے فوری نوٹس لیکر اس پارک پر توجہ دینی چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں