416

سردار منصور حیات ٹمن کو مسلم لیگ ن میں آنے کے لیے اعلی قیادت سے بات چیت کرنی ہو گی،جو فیصلہ قیادت کرے گی وہ فیصلہ ضلع چکوال کی تنظمیں او ر لوکل سیاسی قیادت من و عن قبول کرے گی۔ملک فیروز خان

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) سردار منصور حیات ٹمن کو مسلم لیگ ن میں آنے کے لیے اعلی قیادت سے بات چیت کرنی ہو گی ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر ملک سلیم اقبال کے ترجمان ملک فیروز خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے بتایا کو چند

اخبارات نے ملک سلیم اقبال کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے جو کہ صحافتی اقدار کے خلاف ہے -سردار منصور حیات مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے دو مرتبہ ممبر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں اور قیادت ان کواچھی طرح جانتی ہے جو فیصلہ قیادت کرے گی وہ فیصلہ ضلع چکوال کی تنظمیں او ر لوکل سیاسی قیادت من و عن قبول کرے گی- مسلم لیگ ن ایک منظم جماعت ہے جس میں تمام فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں اور پارٹی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتاہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں