225

ضلع چکوال کے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،

چکوال(نمائندہ بے نقاب)ضلع چکوال کے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے

اور آج وہ اپنے دفتر میں فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔ نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)عبدالستارعیسانی زبردست پروفائل رکھنے والے نوجوان آفیسر ہیں جنہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج شیخوپورہ سے سی اینڈ ایس کیا کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساہیوال بھی تعینات رہے ہیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی بھی اپنے فرائض سرانجام دئیے ہیں اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر جہلم بھی تعینات رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں