294

پاکستان تحریک انصاف کی ذیلی تنظیم انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن تلہ گنگ سٹی کی تنظیم نو، پی ٹی آئی کے رہنما حاجی سردار ریاض دلہہ کا عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)پاکستان تحریک انصاف کی ذیلی تنظیم انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن تلہ گنگ سٹی کی تنظیم نوکر دی گئی پی ٹی آئی کے رہنما حاجی سردار ریاض دلہہ اور ضلعی صدر حسبان چوہدری نے عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے اس سلسلہ میں باقائدہ تقریب دلہہ ہاؤس میں

منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا صبیح امتیاز نے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا راجہ کامران کو ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر، سلمان حیدر کو ضلعی انفارمیشن سیکرٹری جبکہ سٹی صدر اسامہ طارق نے نے تلہ گنگ سٹی سے محمدساویز علی کو سینئر نائب صدر،علی حسن مجھیال کو سینئر نائب صدر، عبدالہادی سینئر نائب صدر، شہریار علی سینئر نائب صدر،وقاص اکرام کو نائب صدر، علی احسن کو نائب صدر، سید فواد ہمدانی نائب صدر، احمد حسن علی ضیاء نائب صدر،سمیر نیازی کو جوآئنٹ سیکرٹری، باسط اگرال ڈپٹی سیکرٹری ،زوار اسجد علی کو ایڈیشنل سیکرٹری، رانا محمد شعیب کو جنرل سیکرٹری،حسن مجتبیٰ کوآرڈینیٹر،محمد اویس کو انفارمیشن سیکرٹری کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں تمام عہدیداران نے اپنے اپنے عہدوں پر کام شروع کر دیا ہے حاجی سردار ریاض دلہہ ،ملک الطاف اعوان اور دیگر دوست و احباب نے نئے عہدیداران کو مبارکباد دی ہے اس موقع پرضلعی صدر حسبان چوہدری نے کہا کہ انصاف سٹوصنٹس فیڈریشن کو مزید منظم کیا جائے گا اور وارڈ کی سظح پر تنظیم ساز ی کی جائے گی انہوں نے ت،ام عہدیداران کو ہدایت کی پارٹی قائدعمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں