179

)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک بارہ ہزار سکولز مالی بحران کا شکار، اکتیس لاکھ طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا


لاوہ(تحصیل رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک بارہ ہزار سکولز مالی بحران کا شکار، اکتیس لاکھ طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔صوبائی وزیر تعلیم اور چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک پنجاب بھر کے بارہ ہزار تعلیمی ادارے فاؤنڈیشن کی جانب سے کئی ماہ کی عدم ادائیگیوں کی وجہ سے شدید مالی بحران کا شکار ہیں اور مذکورہ سکولوں میں تدریس کرنے والے اساتذہ کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آن پہنچی ہے۔مذکورہ بارہ ہزار سکولوں میں تقریباً اکتیس لاکھ طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں مگر اساتذہ اور سکولز انتظامیہ کی شدید مالی دشواری کے باعث طلبہ کی تدریس و تعلیم متاثر ہورہی ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سکولز اساتذہ و طلبہ نے صوبائی وزیر تعلیم اور چیف جسٹس آف پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک تعلیمی اداروں کی کئی ماہ سے رکی ہوئی ادائیگیوں کے متعلق نوٹس لے کر کاروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں