187

چکڑالہ بن حافظ جی روڈ تا ڈہوک مگھرال ،مرشد آباد روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،فی الفور ازسرنو روڈتعمیر کیا جائے عوامی مطالبہ


لاوہ(تحصیل رپورٹر)چکڑالہ بن حافظ جی روڈ تا ڈہوک مگھرال ،مرشد آباد روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،فی الفور ازسرنو روڈتعمیر کیا جائے عوامی مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بن حافظ جی چکڑالہ روڈ سے ڈہوک پرکال تا ڈہوک مگھرال،ڈہوک گل خیل،مرشد آباد تک روڈ جوکہ پچنندی روڈ سے مشہور ہے گزشتہ بیس سالوں نہ مرمت ہوا ہے اور نہ ہی اسے نئے سرے سے تعمیر کیا جاسکا ہے۔ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی روڈ کی خستہ حالی سے شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام،وزیر اعلیٰ پنجاب،وزیر اعظم پاکستان عمران خان اورایم پی اے امین اﷲ خان سے مطالبہ کیا ہے کہ پچنندی روڈ کو ازسر نو تعمیر کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں