249

محسن اقبال اسسٹنٹ کمشنر لاوہ تعینات۔تحصیل لاوہ کے عوام اور ماتحت عملہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی


لاوہ (تحصیل رپورٹر)تحصیل لاوہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا،محسن اقبال اسسٹنٹ کمشنر لاوہ تعینات۔تحصیل لاوہ کے عوام اور ماتحت عملہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل لاوہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے محسن اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر لاوہ تعینات کردیا۔واضح رہے کہ مذکورہ سیٹ کافی دنوں سے خالی پڑی تھی۔تحصیل بھر کے انتظامی امور سے متعلقہ امور میں سائلین کو شدید مشکلات درپیش تھیں ۔اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال کا شمار محنتی اور دیانتدار افسران میں ہوتا ہے۔ان کی لاوہ میں تعیناتی پرالحاج ملک عطرخان، پریس کلب لاوہ ، حبیب اختر اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے بھرپور خیر مقدم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں