211

تبدیلی سرکار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عام آ دمی کو مہنگائی کی چکی میں دھکیل دیا


لاوہ(تحصیل رپورٹر) تبدیلی سرکار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عام آ دمی کو مہنگائی کی چکی میں دھکیل دیا ،مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کاجینا محال کر دیا ،توصیف ،اختر ،مشتاق ،حسیب ودیگر کا سروے میں اظہار خیال ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہمیں تو امیدیں دلوائی گئی تھیں کہ اقتدار ملتے ہی ہم مہنگائی کی چکی میں پسنی والی عوام کونجات دلوا دیں گے لیکن تبدیلی سرکار نے آ تے ہی ہم پر مہنگائی کے بم پہ بم گرا کر مزید مہنگائی میں دھکیل دیا اور آ ئے روز پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے رٹیس میں رد بدل سے روزگار دن بدن مدھم پڑ رہے ہیں جسکی وجہ سے ہمارے گھر کا چولہا بھی اب چلنا مشکل ہو گیا ہے ۔توصیف ،اختر نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات بڑھنے سے اشیائے خورد نوش اور کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا گیا اور تبدیلی سرکار میں اشیاء کی قیمتیں تقریبا ڈبل ہو گئی ہیں جسکی وجہ سے عام آ دمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں ۔مشتاق اور حسیب نے مزید کہا کہ ہمیں تو یقین تھا کہ عمران خان عام آ دمی کو ریلیف فراہم کریں گے لیکن انکا دور اقتدار آ تے ہی مہنگائی کی لہر نے عام آ دمی کو لپیٹ میں لے لیا اور جسکی وجہ سے کئی چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں اخراجا ت زیادہ ہو نے کی وجہ سے گھروں میں اب لڑائی جھگڑے عام ہو گئے ہیں ۔شہریوں نے حکمران جماعت سے اپیل کی ہے کہ خدارا ہمیں مہنگائی کی دلدل میں نکالیں تا کہ ہم بھی کوئی سکھ کا سانس لے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں