113

دندہ شاہ بلاول میں قائم سرکاری عمارتیں بھوت بنگلہ میں تبدیل، کوئی پرسان حال نہیں


لاوہ(تحصیل رپورٹر) دندہ شاہ بلاول میں قائم سرکاری عمارتیں بھوت بنگلہ میں تبدیل، چلکو سٹیڈیم اورٹیوٹا کی عمارت ناکارہ، کوئی پرسان حال نہیں۔عوامی و سماجی حلقو ں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دندہ شاہ بلاول میں پرویز الٰہی دور میں کروڑوں روپے لاگت سے تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتیں دن بدن تباہی کی طرف جارہی ہیں۔چلکو سٹیڈیم اور ٹیوٹا کی دلکش عمارت اب بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہی ہیں۔چلکو سٹیڈیم کی دیواریں زمین بوس ہو چکی ہیں دروازے اور جنگلے غائب ہو چکے ہیں جبکہ لاوہ دندہ روڈ پر قائم گرلز ہاسٹل کے نام پر وسیع و عریض بلڈنگ بھی بوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت و وفاق کی کروڑوں روپے کی عمارتوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے مذکورہ عمارتوں کی دیکھ بھال اور تعمیر و مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں