122

صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کی خصوصی ہدایات پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور سٹی ہسپتال کو 35 لاکھ روپے کی لاگت سے بجلی کے ڈبل کنکشن مہیا

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کی خصوصی ہدایات پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور سٹی ہسپتال کو 35 لاکھ روپے

کی لاگت سے بجلی کے ڈبل کنکشن مہیا کر دیئے گئے۔تاکہ 24 گھنٹے ہسپتالوں میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ یہ ڈبل کنکشن مورت فیڈر سے دیئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں حاجی عمر حبیب دست راست صوبائی وزیر اور وائس چیئرمین ایم سی تلہ گنگ ملک زاہد اعوان نے میڈیاکو بتایا کہ 24 لاکھ کی لاگت سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور سات لاکھ روپے کی لاگت سے سٹی ہسپتال میں اپنی نگرانی میں کام مکمل کرایا ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے حافظ عمار یاسر سے اظہار تشکر کیا پے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں