623

پنجاب میں آنے والے بلدیاتی انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے بغیر نہیں کرائے جا سکتے،لیکشن کمیشن آف پاکستان نے چاروں صوبوں میں نئی مردم شماری کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کرانے کااعلان

چکوال( نمائندہ بے نقاب)پنجاب میں آنے والے بلدیاتی انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے بغیر نہیں کرائے جا سکتے۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چاروں صوبوں میں نئی مردم شماری کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کرانے کااعلان کیا ہے۔ ضلع چکوال کی آبادی نئی مردم شماری کے

مطابق15لاکھ ہے جبکہ اس سے قبل جو حلقہ بندیاں کی گئی ہیں وہ بیس سال قبل کی جانے والے مردم شماری کے نتیجے میں کی گئی ہیں۔ ضلع چکوال میں اس وقت71یونین کونسلیں کام کررہی ہیں۔ نئی حلقہ بندیوں سے یہ تعداد100 یونین کونسلوں تک جانے کاامکان ہے۔ پنجاب میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیاں تیسرے مرحلے میں کی جائیں گی جو کہ جنوری یافروری میں کیے جانے کاامکان ہے لہٰذا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اس اعلان سے پنجاب میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے پر عمل درآمد ناممکن ہوگیا ہے۔ لہٰذا موجودہ بلدیاتی ادارے 31اکتوبر2019 تک اپنی آئینی مدت پوری کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں