182

تمام مکاتب فکر کے علماء کرام بارہ ربیع الاول کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی ،بھائی چارے ،اتحاد و یگانگت اور امن و امان پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، ڈی پی او چکوال عادل میمن

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) ڈی پی او چکوال عادل میمن نے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام بارہ ربیع الاول کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی ،بھائی چارے ،اتحاد و یگانگت اور امن و امان پیدا کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جزبے سے منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین المذاہب امن کمیٹی چکوال کے ممبران سے کمیٹی روم میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوا ل قدیر باجوہ،اے ڈی سی آر محمد آصف رضا،اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ،چیئرمین میونسپل کمیٹی لاوہ اور بین المذاہب امن کمیٹی کے ممبران موجود تھے ۔ڈی پی او نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ حضور نبی کریمﷺ کی ولادت با سعادت کا مہینہ ہے ۔اس دوران سیکیورٹی کے فول پروف

انتظامات کیے جایءں گے اور شہر کو آپﷺ کی آمد پر خوبصورتی سے سجایا جائے گا ۔انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا محرم الحرام اور سفر میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مثالی تعاون پر شکریہ ادا کیا اور امید کی تمام علماء حضرات آئیندہ بھی ضلع چکوال کے امن و امان کو برقرار رکھنے میں اپنا قلیدی کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جشن عید میلاد النبیﷺ کے جلوس و محافل میں سیکییورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔آخر میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے ربیع الاول کے با برکت مہینے میں اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور دعا ئے خیر کی ۔ اس موقع پر مرکزی میلاد کمیٹی تحصیل تلہ گنگ کے عہدیداران حاجی عطا محمد،حاجی جمیل اور محمد افضل اعوان نے ڈی پی او چکوال سے الگ میٹنگ کی اور انہیں جلوس کے روٹ پر سیکورٹی ،ٹریفک کنٹرول کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ڈی پی او چکوال نے سیکورٹی عملہ کو طلب کر کے خصوصی ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں تلہ گنگ کے مذکورہ وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قدیر باجوہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں تلہ گنگ کے مرکزی جلوس کے انتظامات کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے مرکزی میلادکمیٹی تلہ گنگ کے عہدیداران کو یقین دلایا کہ انتظامیہ کی جانب سے 12ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے۔تلہ گنگ کے داخلی خارجی راستوں پر پولیس چیک پوسٹ لگائیں جائیں گی۔شہر کے اندر تمام لنک راستوں پر پولیس کے اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ اور چھوٹی بڑی تمام ٹریفک کو بائی پاس سے گذارا جائے گا۔ادھر منگل کے روز مرکزی میلاد کمیٹی تحصیل تلہ گنگ کے جملہ عہدیداران نے مولانا صابر ایوب نقشبندی کے ہمراہ چیئر مین میونسپل کمیٹی تلہ گنگ رفیع اللہ سے ملاقات کی اور جلوس کے راستے صفائی،لائٹنگ ،پانی چونا کے چھڑکاؤ وغیرہ سے متعلق آگاہ کیا۔اس موقع پر وائس چیئر مین زاہد اعوان ،سینرٹی انسپکٹر سید تصور شاہ حافظ توقیر احمد بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں