149

پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان کی کاروائیاں ،دوران ناکہ بندی چوری کی گاڑی برآمد ،

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان کی کاروائیاں ، دوران ناکہ بندی چوری کی گاڑی برآمد ،تفصیلات کے مطابق دوران ناکہ بندی اے ایس آئی محبوب رحمن نے سوزوکی پک اپ LXP/2085کومشکوک جان کر روکا گیا ، جس کا ڈرائیور سمیر یسین ولد محمد یسین

ساکن لاہور نے گاڑی سے نیچے اترتے ہی بھاگنے کی کوشش کی جس کوگرفتار کر لیا گیا، پڑتال کرنے پر معمول ہو ا کہ مزکورہ گاڑی لاہور سے چوری کی گئی ہے ،جس کی ایف آئی آر 1071/18تھانہ گلبرک لاہور میں درج ہے ،جس پر اے ایس آئی محبوب رحمن نے استغاثہ دے دیا جس پر ملزم خلاف ایف آئی آر236/18درج کر لی گی، ملزم کو تھانہ صدر تلہ گنگ کے حوالے کر دیا ،جبکہ دوسر ی کاروائی کے دوران اے ایس آئی صفی الدین نے پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان کے جوانوں کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایل پی جی کے ٹینکرTLE/632 کے ٹائروں میں لگی آگ پر قابو پالیا،جس سے علاقہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ، اہل علاقہ نے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں