149

ٹہی حاجی افتخار اور فہیم شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کا 21 جون کو شاندار افتتاح، ہمارا مقصد نفرتوں کو ختم کر کے محبت اخوت اور بھائی چارے کا ہے۔عامر خان

ٹہی (نمائندہ بے نقاب)ٹہی حاجی افتخار اور فہیم شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کا 21 جون کو شاندار افتتاح۔تفصیلات کے مطابق حاجی افتخار اور فہیم شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کا 21 جون شام 4 بجے شاندار افتتاح ٹہی کرکٹ گراونڈ میں ہو گا۔افتتاح کے موقع پر گھوڑا ڈانس ہو گا۔چیرمین ملک عبدالقادر صابر کی سرپرستی اورخان سعادت خان کی زیر نگرانی ہونے والا کرکٹ ٹورنامنٹ ٹہی کی تاریخ کا منفرد ٹورنامنٹ ہوگاجس میں پاکستان بھر سے

48 سے زائد ٹیمیں حصہ لے کر شائقین کرکٹ کو اپنے دلچسپ اور منفرد کھیل سے محظوظ کریں گے۔اس ہونے والے ٹورنامنٹ میں پہلا انعام ایک لاکھ روپے جبکہ کہ دوسرا انعام 70 سی سی موٹر سائیکل ہے ۔اس ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائیزر عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونین کونسل ٹہی میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ اپنی منفرد حثیت اور مقام رکھتا ہے۔اس ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے 48 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔جن کی میزبانی یونین کونسل ٹہی کرنے جارہا ہے جوکہ ہمارے لئے فخر اور عزت کا مقام ہے ۔مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہے کیونکہ کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو ہی ہسپتال ویران شہوں گے اور نوجوان بجائے نشے اور دیگر غلط کاریوں میں پڑنے کے صحت افزا سرگرمیوں میں حصہ لیکر معاشرے میں اپنا مقام پیدا کر سکیں گے اور ہمارا مقصد نفرتوں کو ختم کر کے محبت اخوت اور بھائی چارے کا ہے اس طرح کے ٹورنامنٹ جہاں کھیل کے فروغ کا ذریعہ ہیں وہیں ایسے ٹورنامنٹ جوانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور بھائی چارے کا باعث بھی ہیں ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں