64

ہم نفرت نہیں محبت بانٹتے ہیں،عملی زندگی ہو یا کھیل کا میدان ۔ عامر خان

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)ہم نفرت نہیں محبت بانٹتے ہیں،عملی زندگی ہو یا کھیل کا میدان،اتنا بڑا ٹورنامنٹ ہونا ٹہی کے لئے اعزاز کی بات ہے ان خیالات کا اظہار حاجی افتخار اور فہیم شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر عامر خان نے اپنے

ایک بیان میں کئے ان کا کہنا تھا کہ 21 جون کو شروع ہونے والا ٹورنامنٹ یونین کونسل ٹہی کی تاریخ میں پہلا ٹورنامنٹ ہو گا جس میں ملک بھر سے 48 سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی،میں اور میری ٹیم انشاءاللہ اس ٹورنامنٹ کو ٹہی کا مثالی ٹورنامنٹ بنائیں گے،مزید کہنا تھا کہ ہمارا مشن کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہے، نہ کہ آپس میں نفرتیں پھیلانا،میں اپنی ٹیم کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جس نے اس ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے دن رات ایک کیا ہوا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں