144

حاجی افتخار اور فہیم شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح،ملک عبدالقادر صابر،خرم چکوال کی خصوصی شرکت

ٹہی(نمائندہ بے نقاب)حاجی افتخار اور فہیم شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح 21کو ہوا جس میں سابق چیر مین ملک عبدالقادر صابر ،خرم چکوال،خان سعادت خان اور ملک منظور نادرا سمیت

معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔اس ٹورنامنٹ کا افتتاح سابق چیرمین یونین کونسل ٹہی ملک عبدالقادر صابر نے کیا۔ملک عبدالقادر صابر کی سرپرستی اور جان سعادت خان کی زیر نگرانی اس ہونے والے ٹورنامنٹ ملک بھر سے 48 سے زائد ٹیمیں حصہ لے کر شائقین کرکٹ کو اپنے دلچسپ اور منفرد کھیل سے محظوظ کریں گی۔افتتاح کے موقع سابق چیرمین عبدالقادر صابر کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ اتنا بڑا ٹورنامنٹ ٹہی کی سر زمین پر ہو رہا ہے۔ہمارا مشن کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہے کیونکہ میدان آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہوں گے۔اورنوجوان صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لے کر اپنا مقام پیدا کر سکیں گے۔اس موقع پر شائقین کرکٹ نے خان سعادت خان اور چیف آرگنائزر عامر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے علاقے کے ویران کرکٹ گراونڈ کو آباد کیا اور ہمیں ان کی بدولت دلچسپ اور منفرد کھیل دکھینے کو ملا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں