218

کم سن بچی زینب کا قتل قابل مذمت اور قابل افسوس ہے،اغواء اور قتل کا واقعہ نا قابل معافی ،قصورواقعہ پنجاب حکومت کی گڈگورننس کے منہ پرطمانچہ ہے۔ سردار منصور حیات ٹمن

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب ) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدراور سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کم سن بچی زینب کا قتل قابل مذمت اور قابل افسوس ہے

انہوں نے کہا کہ قصور واقعہ نے انسانیت کو جھنجھوڑ کررکھ دیا ہے۔ قصور میں بچی کو اغواء اور قتل کا واقعہ نا قابل معافی ہے۔ ایسے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بچے غیر محفوظ ہیں۔ ایسا واقعہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا۔ ہمیں اپنے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہو گی۔ ہر جرم کے پیچھے قاتل اشرافیہ ہوتے ہیں، عرصہ درازسے پنجاب میں اغوا،قتل کی سب سے ذیادہ وارداتیں ہوئیں قصورواقعہ پنجاب حکومت کی گڈگورننس کے منہ پرطمانچہ ہے، معصوم زینب کیساتھ درندگی کے واقعہ پرقوم لرزاٹھی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران اپنی حکومت بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ بچوں کوتحفظ نہ دینے والوں کو حکومت کا کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ غم و غصے کا اظہار کرنے والے مظاہرین پر پنجاب پولیس نے گولیاں چلائی ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ لوگوں کی محافظ پولیس ہے یا یہ قاتل بنائے ہوئے ہیں جنہوں نے ماڈل ٹاؤن میں ساری قوم کے سامنے لوگوں کو قتل کیا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں