186

حاجی افتخار اور فہیم شہید کرکٹ ٹورنامنٹ میں 9 سے زائد ٹیموں نے کواٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)حاجی افتخار اور فہیم شہید کرکٹ ٹورنامنٹ میں متعدد ٹیموں نے کواٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹہی میں ہونے حاجی افتخار اور فہیم شہید کرکٹ ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 9 سے زائد ٹیموں نے کواٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں ملک ذوالقرنین تلہ گنگ،طاہر منصور کلب اکوال،مانی کلب پنڈی گھیب،بکھاری کلب بلکسر،وروال کلب،خان جوک کلب تلہ گنگ،ممڈوٹ کلب اور جناح کلب ٹہی کی ٹیموں نے کواٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔جبکہ مزید 6 سے زائد ٹیموں نے کواٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرنا ابھی باقی ہے،شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ ایسا ٹورنامنٹ ٹہی کی تاریخ میں پہلی کامیابی سے ہو رہا ہے،جس میں ہونے والے ہر میچ شائقیں کرکٹ کے دل جیت لئے۔چیف آرگنائزر عامر خان کا کہنا تھا کہ 8 تاریخ سے کواٹر فائنل شروع ہو جائیں گے جس میں پاکستان بھر کے کھلاڑی کھیل سکے گے خرم چکوال،تیمور فخری،کرنل زاہد لاہور،ظہیر کالیا لاہور،بنٹو بھائی،داود پٹھان سندھ،عزیزکندروسندھ سمیت متعدد کھلاڑی جناح کرکٹ گراونڈ کی زینت بنے گے۔عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ فائنل 12جولائی رات کو ہو گا۔جس میں ونر ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور رنراپ ٹیم کو موٹر سائیکل انعام میں دی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں