117

واپڈہ تلہ گنگ ڈیمانڈ نوٹس جمع ہونے کے باوجود بجلی کے پول نہ دے سکےحکومتی فنڈ سے افسروں اور اہلکاروں کو من چاہی رشوت فراہم کی جائے،اہلیا ن ٹہی کی حکومت سے اپیل

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)واپڈہ تلہ گنگ کی نااہلی یا رشوت خوری کی لت،دو سالوں سے ڈیمانڈ نوٹس جمع ہونے کے باوجود بجلی کے پول نہ دے سکے،اہلیان ٹہی سراپا احتجاج،تفصیلات کے مطابق واپڈہ تلہ گنگ کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی،واپڈہ سفید ہاتھی بن گیا۔تحصیل تلہ گنگ کی یونین کونسل ٹہی کی طرف سے 2سالوں میں متعدد بجلی
0
کے کھمبوں کے ڈیمانڈ نوٹس جمع ہونے کے باوجود تاحال کھمبے نہ مل سکے، جس کی وجہ سے متعدد گھر آج بھی بجلی کی سہولت سے محروم ہیں،لیکن واپڈہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔اہلیان علاقہ کامیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واپڈہ تلہ گنگ رشوت خوری اورروائتی ہٹ دھرمی کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔قانون کے مطابق دو سالوں سے13 بجلی کے کھمبوں کے ڈیمانڈ نوٹس یونین کونسل کی طرف سے جمع کرائے گئے ہیں۔لیکن واپڈا کے رشوت خور اور بے لگام افسران و اہلکاراں ہمیں طفل تسلیاں دیتے آرہے ہیں،کہ کھمبے ابھی نہیں آئے،جبکہ متعدد یونین کونسلوں کو پول فراہم کر دیئے گئے ہیں،لیکن رشوت نہ دینے کی بنا پر ہمارے ساتھ ایسا سلوک روا رکھا گیا ہے،جس کی وجہ سے آج اکیسویں صدی میں محلے بجلی کی نعمت سے محروم ہیں۔عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے،اور حکومتی فنڈ سے ان افسروں اور اہلکاروں کو ان کی من چاہی رشوت فراہم کی جائے تاکہ 2 سالوں سے رکے ہوئے بجلی کے کھمبے یونین کونسل کو فراہم کر دیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں