106

وزیراعظم کے حلقہ میں 18گھنٹے بجلی کی بندش،شدید گرمی میں عوام سراپا حتجاج ہمارے اوپر ایف آئی آر کا مقصد صرف ہمیں بجلی چور ثابت کرنا تھا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ملک اطہر یار اعوان

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)SDOواپڈا دندہ شاہ بلاول اجمل نذیر کے خلاف سیکڑوں افراد کا پریس کلب لاوہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،وزیراعظم کے حلقہ میں 18گھنٹے بجلی کی بندش،شدید گرمی میں عوام سراپا حتجاج،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنمل کی عوام نے اطہر یار کی قیادت میں SDOواپڈا دندہ

شاہ بلاول کے خلاف پریس کلب لاوہ کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا جس میں ڈھرنکہ سمیت دیگر گردونواح کے علاقہ کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک اطہر یار اعوان کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقوں میں 12سے18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید مصیبت اور پریشانی میں مبتلاء ہیں اور لوگوں کو پینے کے پانی تک کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ واپڈا کی جانب سے ہمارے علاقے کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا جا رہا جس کی وجہ سے ہم لوگ رمضان المبارک میں اس تپتی دھوپ میں احتجاج کرنے پر مجبور ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اوپر ایف آئی آر کا مقصد صرف ہمیں بجلی چور ثابت کرنا تھا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے جبکہ ہمارے اوپر ہونے و الی ایف آئی آر صرف اورصرف جھو ٹ پر مبنی ہے،ڈھرنکہ کے فیڈر سے ہماری بجلی بند نہیں کی جاتی بلکہ اعوان محل ہوٹل اور ڈھوک ایوب خان کے پاس سے لنک کاٹ دئیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہم لوگ مصیبت اور پریشان میں مبتلاء رہتے ہیں ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ اس واقعے کی اعلی سطح پر انکوائرئی کرائی جائے اور ایس ڈی او واپڈا دندہ شاہ بلاول اجمل نذیر اور دیگر اہلکاروں کے ہمارے علاقہ کے ساتھ جاری نارواں سلوک پر ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں