107

سماجی شخصیت سید اسد علی اور نائب صدر انصاری متحدہ مومنٹ کامران انصاری کی کوششیں رنگ لے آئیں، پولیس نے نعیم قیصر سے معافی مانگ لی

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)گذشتہ روز ریڑھی بان نعیم قیصر سے ہونے والی پولیس زیادتی پر پولیس نے نعیم قیصر انصاری سے معافی مانگ لی،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ریڑھی بان نعیم قیصر سے ہونے والی پولیس زیادتی کو سماجی شخصیت سید اسد نے سوشل میڈیا پر ہائی لائیٹ کیا جس پر تلہ گنگ ٹی وی کے سی ای او عامرنوازاعوان نے ڈی ایس پی سے رابطہ کیا اور تمام معاملہ علم میں دیا اور ڈی ایس پی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او سے

فوری معاملے کی انکوائری کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس نے نعیم قیصر سے انکی دل آزاری پر معافی مانگ لی،ایس ایچ اوتھانہ سٹی نے نعیم قیصر سے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی طرف سے جو دل آزاری ہوئی اس پر ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں،اس راضی نامہ میں رہنماء پاکستان مسلم لیگ ق حاجی عمر حبیب، سید اسد علی،مرکزی نائب صدر پاکستان کامران الہی انصاری نائب صدر پنجاب نعیم حیدر نومی انصاری ،تحصیل صدر تلہ گنگ رشید احمد انصاری و دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں