158

ٹیکسی ڈرائیور کو اغواء کے کی کوشش ، حبس بےجا اور رقم کا تقضا کرنے پر اپنے ہی پیٹی بند دو بھائیوں سمیت چار افراد کو گرفتار

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)تھانہ صدر تلہ گنگ پولیس کی بڑی کارروائی
ٹیکسی ڈرائیور کو اغواء کے کی کوشش ، حبس بےجا اور رقم کا تقضا کرنے پر اپنے ہی پیٹی بند دو بھائیوں سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا ، دو فرار ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے ، عوامی حلقوں کا پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ کو زبردست خراج تحسین

مدعی انور زیب ساکن پنڈی گھیب نے پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ کو بتایا وہ رینٹ پر کار چلاتا پے – مجھے شہزاد مقبول ساکن پنڈی گھیب نے فون کر کے کوٹسارنگ اڈا پر بلوایا اور کہا کہ مجھے پنڈی گھیب لے جاو – میں کوٹسارنگ اڈا پہنچا تو شہزاد مقبول کے ساتھ عنایت اللہ پٹھان بھی ساتھ سوار ہو گیا اور مجھے تلہ گنگ جانے کا کہا کہ وہاں سے مزید دو سواریاں اور بھی اٹھانی ہیں – جس پر جب میں ٹہی بائی پاس کے قریب پہنچا تو وہاں مزید چار افراد موجود تھے – جن کے پاس ایک ہنڈا موٹر سائیکل بھی تھی – شہزاد مقبول اور عنایت کار سے نکل کر موٹر سائیکل پر بیٹھ گئے جبکہ وہ چاروں کار میں آ کر بیٹھ گئے – ان میں سے ایک شخص کو وقاص کے نام سے پکارا جا رہا تھا – کار میں بیٹھنے والوں میں سے دو افراد نے پولیس کا محکمانہ کارڈ دیکھتے ہوئے کہا کہ ہم پولیس ملازم ہیں اور تمہاری کار سے منشیات نکلی ہے – تھانے چلو یا ہمیں پیسے دو -ہم ابھی سرگودھا روڈ نزد ذکریا چوک پہنچے ہی تھے کہ سامنے سے آنے والی پولیس گاڑی کو دیکھکر کار روک کر میں نے نے شور شرابا شروع کر دیا جس پر پولیس وین میں بیٹھے پولیس اہلکاروں نے کار مین بیٹھے ملزمان کو گرفتار کر لیا – جبکہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کی گرفتاری کےلئے پولیس تھانہ صدر چھاپے مار رہی ہے – ادھر پولیس تھانہ صدر کے اے ایس آئی محمد اختر کے مطابق ہم پولیس موبائل گاڑی میں حسب معمول گشت پر تھے کہ ذکریا چوک کے قریب ایک تیز رفتار موٹرسائیکل نے ہمیں کراس کیا – اس دوران ایک کار رکی اور ڈرائیور نے نیچے اتر کر واویلا مچایا کہ مجھے اغواء کیا گیا ہے – جس پر ہم نے فوری کارروائی کی اور کار میں موجود ملزمان جن میں پولیس کانسٹیبلان ظفر اقبال ڈھبہ ہرمل تھوہا محرم خان اور وقاص ساکن عقب ہائی وے آفس تلہ گنگ کے ساتھ وقاص ظفر ساکن ڈھبہ ہرمل ، نور زمان گوچھڑ تھوہا محرم خان کو قابو کر لیا جبکہ موٹرسائیکل سوار فرار ہونے والے شہزاد مقبول اور عنایت اللہ کی تلاش جاری ہے – پولیس نے ملزمان کےخلاف زیر دفعہ 365،347،155C کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے – عوامی حلقوں نے پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ کی بروقت کارروائی اور بلاتفریق ملزمان کی گرفتاری پر انہیں زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں