223

تلہ گنگ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ،ملک ریاض موگلہ ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے صدر منتخب

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) تلہ گنگ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ،ملک ریاض موگلہ ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے ،وکلاء کا جشن ۔تلہ گنگ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں خواجہ آفتاب گروپ کے ملک ریاض موگلہ 72ایڈووکیٹ ووٹ لیکر صدر منتخب ہو گئے ۔اُن کے مدمقابل

ملک محمد حیات گروپ کے ملک ظفر اقبال52ووٹ حاصل کر سکے ۔دیگر عہدیداروں میں نائب صدر ملک احمد شیر66ووٹ،جنرل سیکرٹری کیلئے ملک حامدنواز نوشیری خیل66،جوائنت سیکرٹری کیلئے نعیم عارف قریشی63ووٹ اور ایڈیٹر کیلئے جنید افضال70ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے۔نتائج کا اعلان ہوتے ہی وکلاء نے نو منتخب صدر ملک ریاض موگلہ ایڈووکیٹ کو کندھوں پر اُٹھا لیا ۔اس موقع پر مٹھائی تقسیم کی گئی ۔نو منتخب صدر ملک ریاض موگلہ نے کامیابی کے بعد وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے اپنے اُوپرکئے گئے اعتماد پر وکلاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر صلاحیتیں وقف کر دینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں