195

دندہ شاہ بلاول قدیمی شہر کی گلیاں کھنڈرات میں تبدیل،شہری شدید مشکلات سے دوچار، گلیوں کی تعمیر و مرمت کا پرزور مطالبہ

لاوہ(ایڈیٹر سے)دندہ شاہ بلاول قدیمی شہر کی گلیاں کھنڈرات میں تبدیل،شہری شدید مشکلات سے دوچار، گلیوں کی تعمیر و مرمت کا پرزور مطالبہ

۔تفصیلات کے مطابق دندہ شاہ بلاول قدیمی شہر کی اندرونی گلیاں اور خصوصاً محلہ دربار شریف کی مین گلی انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے۔گلی سے پیدل اور موٹر سائیکل پر گزرناتو درکنار اب گاڑیاں بھی کیچڑ میں پھنس جا تی ہیں۔ملک بھر سے سادات ہمدانیہ کے مریدین اور مقامی آبادی گلیوں کی خستہ حالی سے انتہائی مشکلات کا شکار ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے ایم پی اے ملک شہر یار اعوان اور ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن سے گلیوں کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں