187

گھمبیر پل پر حفاظتی دیوار ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹریفک غیر محفوظ، آئے روز حادثات سے جانی نقصان میں اضافہ،

لاوہ(ایڈیٹرسے) گھمبیر پل پر حفاظتی دیوار ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹریفک غیر محفوظ، آئے روز حادثات سے جانی نقصان میں اضافہ، متعلقہ حکام اور ممبران اسمبلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق گھمبیر پل دندہ شاہ بلاول پر حفاظتی دیوار ٹوٹ کر ختم ہو چکی ہے۔متعدد بار گاڑیاں اس متاثرہ جگہ سے پل سے نیچے گر چکی ہیں جس سے شدید جانی مالی نقصان اٹھایا جا چکا ہے۔کئی بار اخبارات پر آواز اٹھانے کے باوجود متعلقہ حکام اور ممبران اسمبلی نے تاحال اس صورتحال پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ شاہرات چکوال کے اعلیٰ حکام اور پی پی 23 و این اے 61 کے ممبران اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ پل کی حفاظتی دیوار کو ازسر نو تعمیر کیا جائے تاکہ یہاں سے گزرنے والی ٹریفک اور مسافر محفوط ہو سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں