207

ملازمین کے تحفظات کے پیش نظر پوسٹ آفس دندہ شاہ بلاول میں سیکورٹی گارڈ تعینات کیا جائے،سیاسی و سماجی رہنما سید باقر حسین شاہ

لاوہ(نمائندہ بے نقاب)ملازمین کے تحفظات کے پیش نظر پوسٹ آفس دندہ شاہ بلاول میں سیکورٹی گارڈ تعینات کیا جائے،سیاسی و سماجی رہنما سید باقر حسین شاہ اورعوامی و سماجی حلقوں کا متعلقہ حکام سے مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پوسٹ آفس دندہ شا ہ بلاول دندہ تا دربٹہ روڈ پر منتقل کر دیا گیا ہے جس سے جہاں عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے وہاں ملازمین نے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔بنک سے ڈاکخانہ کا فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کیش بنک تا پوسٹ آفس لے جانے میں خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں جس کیلئے مقامی سیاسی و سماجی رہنما سید باقرحسین شاہ نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دندہ شاہ بلاول پوسٹ آفس میں ایک سیکورٹی گارڈ تعینات کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں