297

یوسی لاوہ رورل میں پینتالیس کروڑ روپے فراہم کرنے پر ایم پی اے ملک شہریار اعوان اور ایم این اے سردار ممتاز ٹمن کے بے حد مشکور ہیں، وائس چیئرمین ملک جاوید

لاوہ(تحصیل رپورٹر)یوسی لاوہ رورل میں پینتالیس کروڑ روپے فراہم کرنے پر ایم پی اے ملک شہریار اعوان اور ایم این اے سردار ممتاز ٹمن کے بے حد مشکور ہیں، وائس چیئرمین ملک جاوید

۔تفصیلات کے مطابق یوسی لاوہ رورل کے چیئرمین میاں نذیر عالم او ر وائس چیئرمین ملک جاوید نے کونسلر منظور اور ادریس گوہل کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک شہریار اعوان نے یوسی لاوہ رورل میں ساڑھے بائیس کروڑ روپے فراہم کردے جس میں چرڑی پل ،مانگے والی ،ڈہوک اصحاب، ڈہوک ٹوبہ چنگا ، سڑک لاوہ چنگا، پرائمری سے مڈل گرلز سکول چنگا، پرائمری تا مڈل سکول جھلی، مڈل سے ہائی سکول مانگے والی ، ڈہوک پڑھال، بجلی دلا پور، ڈہوک ڈوبہ کی بجلی ، گلی چکی شیخ جی، گلی چنگا مسجد، گلی حاجی اختر چنگا، گلی مانگے والی، ڈہوک وڈو خیل، ڈہوک عبدالغفور،ڈہوک برمال سمیت دیگر مواضعات پر گلیوں اور بجلی کی فراہمی جہاں کچھ کام مکمل ہو چکا ہے اور انتیس سکیمون پر کام جا ری ہے علاوہ ازیں ایم این اے سردار ممتاز ٹمن نے بھی لاوہ دندہ روڈ، اصحاب گلی، لاوہ ڈگری کالج، لاوہ روڈ تا کالج روڈ، ڈہوک محمدیار چنگا سمیت دیگر کئی اہم پروجیکٹ مہیا کئے جس پر ہم اہلیان لاوہ یوسی رورل اور خصوصاً وائس چیئرمین ملک جاوید اپنے حلقہ کے عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور ملک شہریار اعوان اور سردار ممتاز ٹمن کو آئندہ بھی ساتھ دینے کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں