208

حلقہ پی پی بائیس میں سردار ذوالفقار علی خان دولہہ کی خدمات ڈھکی چھپی نہیں ہیں انہوں نے کروڑوں روپے کی گرانٹ سے علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا، انچارج دلہہ ہاؤس

لاوہ(تحصیل رپورٹر) حلقہ پی پی بائیس میں سردار ذوالفقار علی خان دولہہ کی خدمات ڈھکی چھپی نہیں ہیں انہوں نے کروڑوں روپے کی گرانٹ سے علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا، انچارج دلہہ ہاؤس ملک الطاف کی صحافیوں سے گفتگو

۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انچارج دلہہ ہاؤس ملک الطاف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سردار ذوالفقار علی دولہہ نے حلقہ پی پی بائیس میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے انہوں نے حکومت پنجاب کی تمام ترقیاتی سکیموں کا بروقت اور مناسب جگہوں پر استعمال کرکے حلقہ سے محرومیوں کا ازالہ کیا ہے مزید وہ عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور ہمارے دروازے سائلین کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں