221

داؤدخیل لاری اڈہ المرتضی ہسپتال کے قریب میانوالی ، بنوں روڈ پر موٹر سائیکل اور مزدا میں تصادم ، موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق۔

میانوالی(نمائندہ بے نقاب) داؤدخیل لاری اڈہ المرتضی ہسپتال کے قریب میانوالی ، بنوں روڈ پر موٹر سائیکل اور مزدا میں تصادم ، موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق

۔ تفصیلات کے مطابق لاری موچھ کا رہائشی محمد اقبال موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کالاباغ کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک سامنے سے آنے والے مزدا کی زد میں آگیا مگر شدید زخمی ہونے کیوجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکا اور موقع پر دم توڑ گیا حادثہ کیوجہ عناد ابھی تک سامنے نہیں آسکی کہ اس حادثہ میں کس کی کوتاہی سے ادھیڑ عمر شخص زندگی کی بازی ہار گیا ہے یاد رہے کہ میانوالی ، بنوں روڈ پر آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافہ ہورہاہے جس میں ذیادہ حادثات موٹر سائیکل سواروں کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں