421

مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پرمیونسپل کمیٹی کے چیئرمین بننے والے ملک قدیر الطاف کا تختہ دھڑان،مسلم لیگ(ن)کے ممبران نے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سی ای او لاوہ کو پیش کردی

لاوہ(ایڈیٹر سے)مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پرمیونسپل کمیٹی کے چیئرمین بننے والے ملک قدیر الطاف کا تختہ دھڑان،مسلم لیگ(ن)کے ممبران نے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سی ای او لاوہ کو پیش کردی، لاوہ میں حقیقی تبدیلی لاکر لاوہ کی پسماندگی ختم کریں گے لیگی اراکین کی گفتگو،

تفصیلات کے مطابق تحصیل لاوہ میں پہلی بار وجود میں آنے والی میونسپل کمیٹی جس کے چئیرمین مسلم لیگ(ق) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑکر کامیاب ہونیوالے ملک قدیر الطاف تھے اور پی پی تیئیس کے گزشتہ ضمنی الیکشن کے موقع پر آزاد اراکین میونسپل کمیٹی جوکہ مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے تھے انہوں نے 13/2 کی اکثریت سے ملک قدیر الطاف کے خلاف تحریک عدم اعتماد سی ای او تحصیل لاوہ کو پیش کردی اس موقع پر عدم اعتماد تحریک پیش کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے اراکین نے بتایا کہ موصوف چیئرمین نے کافی عرصہ گزرنے کے باوجود میونسپل کمیٹی حلقہ میں ایک روپیہ کا کام بھی نہیں کروایا جس پر ہمیں لاوہ کے عوامی مفاد کو مد نظر رکھ کر انتہائی اقدام اٹھانا پڑا نئے چیئرمین کیلئے ملک آصف نواز موزوں ترین امیدوار قرار جبکہ ملک اسلم گٹال وائس چیئرمین کیلئے مضبوط ترین امیدوار ہیں ان دونون قائدین پر تمام اراکین نے حمایت کا اعلان کیا۔علاوہ ازیں لیگی اراکین میونسپل کمیٹی نے عہد کیا کہ نہایت کم مدت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر لاوہ میں حقیقی ترقی لائیں گے اور لاوہ کی پسماندگی کا جڑ سے خاتمہ کریں گے۔ممبر میونسپل کمیٹی ملک نواز باہی نے تحریک عدم اعتماد پیش کی جس کی ملک عادل خان ایڈوکیٹ، ملک حسن احمد، ملک اسلم، ملک زراق احمد، ملک فتح خان، حاجی مکھانہ خان،ملک آصف نواز، ملک اسفر علی خان،حاجی اقبال بلوچ، دو لیڈیر نشستوں کی منتخب اراکین نے حمایت کا اعلان کیا جبکہ ملک قدیر الطاف اور ان کے پاس ایک ممبر شاہنواز اعوان ہیں۔علاوہ ازیں میونسپل کمیٹی میں کام کرنیوالا ایک کلاس فور نے اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ اسے گزشتہ آٹھ ماہ سے چیئرمین ملک قدیر الطاف نے تنخواہ ادا نہ کی ہے جس کی تمام ممبران نے شدید مذمت کی اور اسے تنخواہ ادائیگی کی یقین کروائی اس موقع پر پریس کلب لاوہ سے حافظ قمرا لزمان،ملک امتیاز احمد، فاروق عابد، ملک محمد نواز، نعمان فاروق، ملک ناصر اقبال بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں