257

اسسٹنٹ کمشنر لاوہ کا گوہل کا دورہ اثرات دکھانے لگا، بی ایچ یو کا پینڈنگ بل محکمہ کی جانب سے ادا کردیا گیا

لاوہ(امتیاز احمد) اسسٹنٹ کمشنر لاوہ کا گوہل کا دورہ اثرات دکھانے لگا، بی ایچ یو کا پینڈنگ بل محکمہ کی جانب سے ادا کردیا گیا،ڈاکٹر کی سرکاری رہائش بھی جلد تعمیر ہوگی جبکہ ہسپتال ہٰذا میں ادویات بھی پہلے سے بہتر ترسیل ہوں گی، اہلیان گوہل کا اسسٹنٹ کمشنر لاوہ، پریس کلب لاوہ ممبران کا اظہار تشکر

۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے سی لاوہ میاں محمد نذیر نے مقامی لوگوں کی دعوت پر گوہل کا تاریخی دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے تمام اداروں کی پسماندگی کا شدید نوٹس لیا بعد ازاں ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سومرو نے صحافیوں کو بتایا کہ ہسپتال کا پینڈنگ فنڈ کا ہمیں چیک مل گیا ہے جبکہ میری سرکاری رہائش کیلئے بھی محکمہ ہٰذا نے مجھے گرین سگنل دیا کہ جلد تعمیر ہو جائیگی جبکہ ہدگوہل ہسپتال ضلع چکوال سے دور ترین ہونے کی وجہ سے ہمیں ادویات کی ترسیل بھی مناسب طریقے سے کی جائیگی۔اس پر اہلیان گوہل نے ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سومرو ان کے سٹاف ،سینٹری آفیسر ثاقب علوی کی گراں قدر خدمات اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرلا وہ اور پریس کلب لاوہ کے صحافیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں