407

چیئرمین یونین کونسل نمل ملک اللہ یار اعوان کی کاوشوں سے ڈھبہ کرسیال کے قریب نالہ ترپی پل کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا عوامی و سماجی حلقوں کاخراج تحسین

میانوالی (نمائندہ بے نقاب) چیئرمین یونین کونسل نمل ملک اللہ یار اعوان کی کاوشوں سے ڈھبہ کرسیال کے قریب نالہ ترپی پل کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا عوامی و سماجی حلقوں کاخراج تحسین

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نمل میں ڈھبہ کرسیال کے قریب نالہ ترپی پل کی تعمیر شروع کردی گئی ہے نالہ ترپی پر پل نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھتا تھا اور جب بھی بارش آجاتی تو یونین کونسل نمل جس کی آبادی ایک لاکھ کے قریب ہے کی عوام کا تمام اضلاع سے زمینی رابطہ منطقع ہوجاتا تھا اور ایمرجنسی میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا تھا عوامی و سماجی حلقوں نے چیئرمین یونین کونسل نمل ملک اللہ یار اعوان کو خراج تحسین پیش کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں