183

داؤدخیل کے مسائل کے حل کے لیے ہر قسم کی کوششیں جاری ہیں اور ایم این ا ے عبید اللہ خان شادی خیل سے بھی فنڈز لے رہے ہیں اور شہر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے

میانوالی (نمائندہ بے نقاب) داؤدخیل کے مسائل کے حل کے لیے ہر قسم کی کوششیں جاری ہیں اور ایم این ا ے عبید اللہ خان شادی خیل سے بھی فنڈز لے رہے ہیں اور شہر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ احتجاج سے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں بلکہ مل بیٹھ کر شہر کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے اور اسی ماہ داؤدخیل شہر کے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کے ٹینڈرز لگنے ہیں جو عوامی مسائل کے حل کے لیے خرچ ہونگے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی داؤدخیل کے چیرمین سردار خان

نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں سیوریج کامسلہ ہے جس کا مجھے احساس ہے میں خود عوام کی تکالیف دیکھتا ہوں اور مجھے دکھ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ سیوریج کی نئی لائینوں کا کام جاری ہے اور جو دو سال کا پراجیکٹ ہے باقی ہم کچھ محلوں میں تجرباتی طور پر سیوریج کی لائینیں لگا رہے اگر و ہ کامیاب ہو گئی تو مزید محلوں بالخصوص شریف خیل ،سما ل خیل ،میں سیوریج کا نظام ابتر ہے لیکن سب سے بڑی ہمارے لیے مشکلات سینٹری ورکروں کی تعداد آٹے میں نمک برابر ہے ایک لاکھ آبادی کے شہر کے لیے صرف پانچ سینٹری ورکر ہیں جو کہ ناکافی ہیں دس کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج کی لائن لگ رہی ہے اور اب مزید اس میں اضافہ ہو گا اور یہ 15کروڑ روپے تک منصوبہ پہنچ جائے گا جس سے سیوریج کا نظام بہت بہتر ہو جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ رورل ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹروں کا مسلہ بہت اہم ہے ڈی سی میانوالی کو کئی بار ملاقات کر کے آگاہ کیا ہے انہوں نے ڈاکٹروں کی سہولت دینے کا وعدہ کیا لیکن تاحال پورا نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے شہر کی عوام کے علاوہ دیگر علاقوں کی عوام کو بھی علاج معالجے کی سہولیات کا شدید فقدان ہے انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیحات ہی داؤدخیل کے مسائل کو حل کرنا ہے اور اس شہر کو ماڈل شہر بنانا ہے گیس کا مسلہ تھا جس کو ہم نے دن رات کوششیں کر کے گیس پر یشر کا مسلہ حل کر لیا ہے جو مزید چند دن تک بہتر ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ اسی ماہ میں داؤدخیل شہر کے 80لاکھ روپے کے ٹینڈرز لگنے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے داؤدخیل میں پہلی بار عوام کے لیے ایک ریسٹ ہاوس بنایا جا رہا ہے اور ریسٹ ہاوس ،گیراج ،سیوریج لائن او ر دیگر کاموں پر بھی 80لاکھ روپے خرچ ہو نگے جس سے داؤدخیل میں کروڑوں روپے ترقیاتی کام اگلے ماہ شروع ہ وجائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں