455

لاوہ کے حقوق کی آوازاٹھانے اورضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے پر چئیرمین کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا گیا ،تحریک کے پیچھے ایم پی اے ملک شہر یار اور سلیم اقبال کا ہاتھ ہے ۔ حاجی عمر حبیب,ڈاکٹر شاہ نواز اعوان

تلہ گنگ ( نمائندہ بے نقاب)میونسپل کمیٹی لاوہ میں مسلم لیگ (ق) کے جنرل کونسلر ڈاکٹر شاہ نواز اعوان اور حاجی عمر حبیب نے کہا ہے کہ لاوہ کے حقوق کی آوازاٹھانے اورضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے پر چئیرمین کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا گیا ۔تحریک عدم اعتماد کے پیچھے ایم پی اے ملک شہر یار اور سلیم اقبال کا ہاتھ ہے ۔

جس سے مسلم لیگ (ن) کے خلاف عوامی نفرت میں مزید اضافہ ہوا ہے گزشتہ روز یہاں الجمعیۃ میڈیا ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہ نواز اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے لاوہ سے ہمیشہ سوتیلی ماں سے بھی بدتر سلوک کیا ہے ۔جس سے لاوہ کی محرومیاں آج اس حد تک پہنچ چکی ہیں کہ لاوہ کی پسماندگی بلوچستان سے بھی دو ہاتھ آگے ہے ۔انہوں نے کہ گزشتہ ایک سال میں لاوہ میونسپل کمیٹی کے منتخب چئیرمین کوکام نہیں کرنے دیا گیا ۔بجٹ کا معاملہ ہو یا عوام فلاح و بہبود کا کوئی بھی منصوبہ ہو اسے روکنے کے لئے(ن) لیگ نے ہر حربہ استعمال کیا۔ہمارا ایک سالہ دور کرپشن سے پاک اور عوامی خدمت سے عبارت ہے جس پرآج بھی لاوہ کے عوام مطمئن اور ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاوہ میں سیوریج کے نام پرچند گلیاں بناکر سات کروڑ اسی لاکھ روپے کی گرانٹ میں کرپشن کی دستانیں زبان زد عام ہیں اور ملک قدیر الطاف کا یہی جرم ہے کہ اس نے لاوہ کے عوام کے حقوق کی آواز اٹھاتے ہوئے اس کرپشن پر خاموشی اختیار نہیں کی اور آج بھی یہ معاملہ انٹی کرپشن میں ہے۔ملک قدیر الطاف نے لاوہ کے عوام کے حقوق کی بات کی ہے ۔اور یہی آج ان کا جرم ٹھہرا ہے ۔جس کی پاداش میں انہیں کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی ۔(ق) لیگ کے مقامی قائدین نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کا ساتھ دینے والے کونسلرز نے لاوہ کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے ۔(ن) لیگ کی یہ انتقامی کاروائی ملک قدیر الطاف سے نہیں لاوہ کی عوام سے ہے بلدیاتی الیکشن ہو ضمنی الیکشن لاوہ کے عواام نے (ن) لیگ کو شکست دی اور آمدہ الیکشن میں بھی لاوہ کے عوام (ن) لیگ کو شکست سے دوچار کریں گے ۔مسلم لیگ(ق) کے مقامی قائدین کا مزید کہنا تھا کہ گزشہ چار سالوں میں لاوہ تحصیل کی بہتری کے لئے (ن) لیگ نے کوئی قدم نہیں اٹھایا لاوہ تحصیل ہونے کے باجود نادراآفس سے محروم ہے۔دندہ لاوہ روڈ تباہ حال ہے۔واٹر سپلائی کی سہولت تک نہیں۔ مردوال لنک روڑ میں لاوہ کو سائیڈ لائن کرنے کے خلاف بھرپور عوام ردعمل پر اس پروجیکٹ کو فیوچر پلانگ میں ڈال دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں