239

ایس ایچ او راجہ زوہیب کا تبادلہ چوآ سیدن شاہ سے تلہ گنگ تھانہ سٹی میں کر دیا گیا ، چوآ سیدن شاہ میں 1سال سے تعینات تھے۔

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)ایس ایچ او راجہ زوہیب کا تبادلہ چوآ سیدن شاہ سے تلہ گنگ تھانہ سٹی میں کر دیا گیا۔راجہ زوہیب ایس آئی نے تھانہ چوآ سیدن شاہ میں 1سال کے قریب وقت گزارا اور اپنی بہترین کارکردگی دکھائی۔

راجہ زوہیب نڈر اور بہادر پولیس افسر ہیں۔راجہ زوہیب نے اپنی تعیناتی کے دوران چوآسیدن شاہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور ڈکیتیوں پر بھی قابو پایا۔ راجہ زوہیب کی انتھک کوششوں کی بدولت چوآ سیدن شاہ میں ہونے والی ڈکیتیوں کے ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔راجہ زوہیب کی جگہ تھانہ چوآسیدن شاہ میں بطور نئے ایس ایچ او سید نصیر شاہ تعینات کر دیئے گے۔نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او سیدنصیر شاہ پہلے ضلع چکوال اور ضلع اٹک میں حسنِ اخلاق اور فرض شناسی،بہادری سے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔اب سول لائن چکوال سے چوآ سیدن شاہ میں تعینات ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں