236

تلہ گنگ محکمہ واپڈا عوام کے لئے ذلالت کا باعث بن گیا ،کمپلینٹ میں تعینات افراد فیلڈ ورک میں مصروف ،ہنگامی صورت حال میں ذمہ دار کون ،عوامی حلقوں کا سوال۔

تلہ گنگ (نمائند ہ بے نقاب) محکمہ واپڈا کے اہلکاراں و افسراں عوام کے لئے ذلالت کا باعث بن گئے ،اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ،

تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ محکمہ واپڈا میں تعینات افسراں و اہلکاراں عوام کو ذلت کا باعث بننے لگے ،کمپلینٹ سنٹر میں تعینات افراد اپنی ڈیوٹی کے اوقات اپنے دفتروں سے غائب رہنا معمول بنا لیا ہے ،صارفین کے کو فون پر کمپلین درج نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید قرب میں مبتلا ہیں ، صارفین کو دور دراز علاقوں سے خود آکر دفتروں میں شکایات درج کرانی پڑ رہی ہیں ،ہنگامی صورت حال میں اطلاع کس کو دی جائے ،اور ان کا ذمہ دار کون ہو گا، عوامی و سماجی حلقوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ۔عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تلہ گنگ محکمہ واپڈا میں تعینات اہلکاراں و افسراں علاقے کے لئے وبال جان بن چکے ہیں ،تلہ گنگ واپڈا کی طرف سے عوام کی سہولت کے لئے بنائی جانے والا کمپلینٹ سنٹر بھی عوام کے لئے عذاب بن چکا ہے ،،کمپلینٹ سنٹر میں تعینات افراد اپنی ڈیوٹی کے اوقات اپنے دفتروں سے غائب رہنا معمول بنا لیا ہے،صارفین کو خود دفتروں میں جاکر شکایات درج کرانی پڑتی ہیں ،جہاں ان کے ساتھ انتہائی ذلت آمیز سلوک کیا جاتا ہے ،مزید کہا کہ اگر کسی سے فون نہ اٹھانے کی وجہ پوچھی جائے تو انتہائی بد تمیز لہجے سے یہ کہ کر ٹال دیا جاتا ہے کہ وہ فیلڈ ورک میں مصروف ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ اگر کملینٹ سنٹر والوں نے بھی فیلڈ ورک کرنا ہے تو واپڈا تلہ گنگ کو تالے لگا دئیے جائیں ،عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔باخبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دفتروں میں کلرک کی ڈیوٹیوں پر تعینات اکثر وبیشتر اہلکاراں لائن میں ہیں جن کا کام فیلڈ میں ہے ،لیکن سیاسی پشت پناہی کی بناپر دفتروں میں دیوٹیاں دینے میں مصروف ہیں ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں