365

چیئرمین میونسپل کمیٹی لاوہ ملک قدیر الطاف کیخلاف عدم اعتماد کے بعد نئے سیٹ اپ پر اہلیان لاوہ کی نظریں” جم” گئیں

لاوہ(ملک امتیاز احمد)چیئرمین میونسپل کمیٹی لاوہ ملک قدیر الطاف کیخلاف عدم اعتماد کے بعد نئے سیٹ اپ پر اہلیان لاوہ کی نظریں” جم” گئیں،ملک آصف نواز اور ملک اسلم کو اہلیان لاوہ کی امیدیں پورا کرنے کاموقع ہاتھ سے نہیں گنوانا چاہئے، کیپٹن(ر) ملک محمد خان،

تفصیلات کے مطابق معروف سماجی شخصیت کیپٹن(ر) ملک محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی لاوہ کے نئے سیٹ پر اہلیان لاوہ کی گہری نظریں لگی ہوئی ہیں اب بھی اگر لاوہ کی پسماندگی دور نہ کی گئی تو یہ لاوہ کے لوگو ں کے ساتھ شدید نا انصافی ہوگی انہوں نے کہا کہ ملک آصف نواز ، ملک اسلم اور دیگر ایم سی ممبران کو چاہئے جو موقع ہاتھ ہاتھ آیا اس سے بھرپور فائدہ اٹھا کر لاوہ کی ترقی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں