332

موضع ڈھوک ڈالی میں چوروں کا راج کئی گھرانے سونے ارو نقدی سے محروم ،پولیس صرف دعووں اور دلاسوں تک محدود

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) موضع ڈھوک ڈالی میں چوروں کا راج کئی گھرانے سونے ارو نقدی سے محروم،پولیس طفل تسلیوں تک محدود،اہلیان علاقہ سراپا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق قیصرندیم غلہ منڈی تلہ گنگ نے بتایا کہ موضع ڈھوک ڈالی میں چوروں کا راج ہے،جس کی وجہ سے کئی گھرانے سونے اور نقدی سے محروم ہو چکے ہیں، پویس تھانہ صدر کو درخواست دینے کے باوجود ابھی تک نامعلوم چوروں کا سراغ نہ لگایاجاسکا ہے ،پولیس صرف طفل تسلیاں کی کہانیاں سنا رہی ہے، جس سے اہل علاقہ شدید پریشان ہیں، ڈھوک ڈالی کے عوام نے ڈی پی او چکوال ڈی ایس پی تلہ گنگ اور ڈی پی او چکوال سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں ہونے والی چوریوں کا سراغ لگایاجائے ،اور چوروں سے سونا ارو نقدی برآمد کرے چوروں کو سخت سزادی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں