231

گلی البدر مسجد کو فوری طورپر مکمل کیا جائے، ہمیں ہمارے ناکردہ گناہ کی سزانہ دی جائے اہلیان محلہ

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) گلی البدر مسجد کو مکمل کیا جائے،اہلیان گلی البدر مسجد،تفصیلات کے مطابق گلی البدر مسجد کی تعمیر کا کام جاری ہے

لیکن اس گلی کو آدھا مکمل کرنے کے بعد کام بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے اہلیان گلی میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ،اہلیان گلی کا کہنا ہے کہ ہمارے کونسلر ملک غلام احمد صاحب نے جان بوجھ کر گلی کو مکمل ہونے نہیں دیا اہلیان گلی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ہمارے ناکردہ گناہ کی سزانہ دی جائے اور باقی رہ جانے والی گلی کو فورا مکمل کیا جائے اگر ارباب اختیار کی طرف سے اس گلی کو مکمل کرنے میں تاخیر سے کام لیا گیا تو ہم احتجاج کا حق محفو ظ رکھتے ہیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں